Advertisement

 ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

 ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان نے ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

تھائی لینڈ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے ابتدائی گروپ اسٹیج کے مسلسل 3 میچز جیتنے کے بعد کراس اوور راؤنڈ میں جگہ بنائی جہاں پہلے میچ میں اس کا مقابلہ انڈونیشیا سے ہوا، جس میں پاکستان کی جیت کا اسکور 25۔ 23، 25 ۔20 اور 25 ۔ 20 رہا ۔

پاکستان نے پہلے سیٹ میں 3۔12 کے خسارے سے نکل کر شاندار کم بیک کیا اور پھر حریف کو گیم میں واپسی کا موقع نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل

مجموعی طور پر میچ میں پاکستان نے اٹیک اور بلاک پوائنٹس میں سبقت حاصل رکھی جب کہ سروس پوائنٹس میں انڈونیشیا آگے رہا۔

Advertisement

پاکستان نے انڈونیشیا کے 34 کے مقابلے میں 37 اٹیک پوائنٹس اور 14 بلاک پوائنٹس حاصل کیے جب کہ انڈونیشیا صرف 3 بلاک پوائنٹس حاصل کرسکا ۔

پاکستان کے جانب سے محمد جنید، فیضان اللہ، ساران بیگ اور طلحٰہ مہر نے نمایاں کھیل پیش کیا، جنید نے 10 اٹیک پوائنٹس سمیت 15 پوائنٹس بنائے اور فیضان نے 11 پوائنٹس حاصل کیے۔

مزید پڑھیں: واپڈا نے نیشنل والی بال چیمپئن شپ جیت لی

کراس اوور راؤنڈ گروپ ایف سے اب تک ناقابل شکست پاکستان اور ایران سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں، کراس اوور راؤنڈ گروپ میں پاکستان کل ایران سے مقابلہ کرے گا اور سیمی فائنل میں پاکستان کے حریف کا فیصلہ پاکستان اور ایران کے میچ کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے مسلسل 4 میچز بغیر کوئی سیٹ ڈراپ کیے جیتے ہیں جب کہ پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ اگلے سال ہونیوالی انڈر 17 ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کھلاڑی کے ہمراہ دفتر آؤ اور ٹرافی لے جاؤ، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے خط پر جواب
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version