Advertisement

لاڑکانہ: پولیس کی مبینہ ڈرون کارروائی میں ضعیف العمر میاں بیوی جاں بحق، 7 زخمی

لاڑکانہ: پولیس کی مبینہ ڈرون کارروائی میں ضعیف العمر میاں بیوی جاں بحق، 7 زخمی

لاڑکانہ کے نوڈیرو کچے کے علاقے میں پولیس کی جانب سے مبینہ ڈرون حملے کے دوران ضعیف العمر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈرون حملے میں غلام علی جکھرانی اور ان کی اہلیہ سسئی کھکھرانی جانبحق ہوئے ہیں، جبکہ دو بچوں اور چار خواتین سمیت سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس گزشتہ روز اغوا کئے گئے 13 مزدوروں کو بازیاب کرانے میں تاحال ناکام

ورثاء کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے چند روز قبل بھی ان کے گھروں پر کارروائی کی تھی، اور اس بار گرفتاریاں یا وارننگز کے بجائے ڈرون حملہ کیا گیا۔ اس کارروائی میں نہ صرف خواتین اور بچوں کو شدید زخم آئے، بلکہ مقامی افراد بھی نہایت غم و غصے میں ہیں ۔

تاہم ایس ایس پی احمد فیصل چودھری نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ پولیس نے ڈرون سے کارروائی کی، اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک “دہشتی تنظیم” اور دوطرفہ فائرنگ کا نتیجہ تھا، جس کی وجہ سے اہلِ علاقہ اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version