Advertisement

جعلساز دلہن لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، شہری تھانے پہنچ گیا

جعلساز دلہن لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، دلہا تھانے پہنچ گیا

پنڈی بھٹیاں میں نوسر بازوں کے ایک گروہ نے شادی کے خواب دکھا کر شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے، شہری فریاد لے کر تھانے پہنچ گیا۔

جلالپور بھٹیاں کے رہائشی امجد علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک رشتہ کروانے والے گروہ کے ہتھے چڑھ گیا، جس نے نکاح کے بعد دلہن کو صرف دو ہفتوں میں فرار کرا دیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں نوبیاہتا دلہن پر بہیمانہ ظلم کی لرزہ خیز داستان

امجد علی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی جمع پونجی ایک تین بچوں کی ماں سے نکاح کے لیے خرچ کی، جو بعدازاں گینگ کی معاونت سے فرار ہو گئی۔ متاثرہ شہری کا مزید کہنا تھا کہ گروہ کی طرف سے پسٹل دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

امجد علی نے تھانہ جلالپور بھٹیاں میں تحریری درخواست جمع کروا دی ہے اور ڈی پی او حافظ آباد سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 6 ماہ سے اس گینگ کے ہاتھوں مسلسل دھوکہ کھا رہا ہے اور اب انصاف کا طلبگار ہے۔

Advertisement

عوامی حلقوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ رشتہ کروانے کے نام پر چلنے والے ان جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ مزید لوگ اس دھوکہ دہی سے بچ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version