Advertisement

چین میں اے آئی روبوٹس کے پہلے فٹ بال ٹورنامنٹ نے سب کو حیران کر دیا، ویڈیو دیکھیں

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہونے والے پہلے روبو لیگ (ROBO League) روبوٹ فٹبال ٹورنامنٹ نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک نیا باب رقم کر دیا، جہاں مصنوعی ذہانت (AI) سے چلنے والے روبوٹس نے فٹبال کے میدان میں ایک دوسرے کے خلاف جوہر دکھائے۔

ٹورنامنٹ میں 3 بمقابلہ 3 کے دلچسپ میچز ہوئے، جن میں خالصتاً خودکار AI حکمت عملیوں کے تحت روبوٹ کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کوشش کی۔

اس جدید نوعیت کے مقابلے کو دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے، جنہوں نے ٹیکنالوجی اور کھیل کے حسین امتزاج کو بے حد سراہا۔

ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے جاری بیان میں ڈو جِنگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر روبو لیگ اور شانگ یِ چنگ ٹیکنالوجی اینڈ کلچر گروپ کے ڈپٹی جنرل منیجر، نے کہا کہ یہ چین میں پہلی مکمل خودکار AI روبوٹ فٹبال میچ ہے۔ ی

Advertisement

ہ ایجادات اور ان کے صنعتی اطلاق کا عملی مظاہرہ ہے، اور روبوٹس کو عام زندگی اور حقیقی دنیا کے منظرناموں میں متعارف کرانے کی ایک اہم کوشش ہے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ تھنگھوا یونیورسٹی کی THU روبوٹکس ٹیم اور چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی کی ماونٹین سی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا، جس میں THU ٹیم نے 5-3 سے کامیابی حاصل کی۔

یہ ٹورنامنٹ اگست 2025 میں بیجنگ میں منعقد ہونے والے ورلڈ ہیومینوئڈ روبوٹ اسپورٹس گیمز کی تیاری کا حصہ ہے، جو دنیا بھر کے جدید ترین روبوٹس اور AI ٹیکنالوجی کو ایک جگہ جمع کرے گا۔

روبو لیگ جیسے ایونٹس نہ صرف مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبے میں چین کی ترقی کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ مستقبل میں کھیل، تعلیم اور انڈسٹری میں ان ٹیکنالوجیز کے بڑھتے ہوئے کردار کا بھی پتہ دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version