Advertisement

پی اے سی نے غیر قانونی تعمیرات کا ریکارڈ طلب کرلیا، 13 رکنی کمیٹی تشکیل

پی اے سی نے غیر قانونی تعمیرات کا ریکارڈ طلب کرلیا، 13 رکنی کمیٹی تشکیل

سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے ایس بی سی اے سے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

پی اے سی کی جانب سے ریکارڈ طلب کئے جانے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران پر مشتمل 13 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کمیٹی سال 2020‑21 کی پرفارمنس آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں غیر قانونی تعمیرات اور مخدوش عمارتوں کے مسئلے پر کارکردگی جانچے گی۔

مزید پڑھیں: چار منزلہ عمارت گر گئی، بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی، ویڈیو وائرل

کمیٹی کا اہم مشن پی اے سی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات مرتب کرنا ہے، جس کے لیے نوٹیفکیشن کے مطابق ارکان ڈی جی ایس بی سی اے کے تعاون سے جواب فراہم کریں گے ۔

Advertisement

تیار کردہ جوابات دو روز کے اندر ڈی جی ایس بی سی اے سے منظور کروائے جائیں گے، اور منظوری ملتے ہی رپورٹ سیکرٹری بلدیات سندھ کو بھیجی جائے گی، اس طرح عمل درآمد کے اہداف کو شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے گا ۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کمیٹی ارکان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی میٹنگ میں ڈی جی ایس بی سی اے کے ہمراہ شریک ہوں گے۔

حال ہی میں چیئرمین و ایک ممبر کی معطلی کے بعد یہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version