پنجاب میں طوفانی بارشوں سے 63 افراد جاں بحق، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 63 افراد جاں بحق اور 290 زخمی ہوچکے ہیں۔
رہ میں 15 گھنٹے میں 230 ملی میٹر بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے، نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجادیے گئے جبکہ پاک فوج گوالمنڈی پل پہنچ گئی۔
چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد 423 ملی میٹر بارش برسنے پر ڈیم کا بند ٹوٹ گیا، 24 گھنٹے میں حادثات و واقعات میں 63 افراد جاں بحق اور 290 زخمی ہوگئے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے جمعرات کے روز شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر وہاں سے لوگوں کے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے، جڑواں شہروں میں مسلسل 15 گھنٹے سے زائد وقت تک موسلا دھار بارش ہوتی رہی، جس کے باعث مختلف علاقے زیرِ آب آ گئے۔
Advertisementراولپنڈی بحریہ ٹاؤن فیز 08 سے گزرنے والے شدید بارشوں کے ریلے کے مناظر۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات 150-250 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ pic.twitter.com/uE47xVawvc
— PakWeather.com (@Pak_Weather) July 17, 2025
ترجمان واسا راولپنڈی کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے، جو کٹاریاں کے مقام پر 21 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 20 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جڑواں شہروں میں اب تک 230 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
صورتحال کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ صرف انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلیں۔
راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی
گزشتہ 15 گھنٹوں میں مجموعی طور 230 ملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر20 فٹ تک پہنچ گیا ⛈️⛈️⛈️⛈️Weather Updates PK 2.0 – Jawad Memon / #pakistandoppler pic.twitter.com/n5ASzyfykW
— Weather Updates PK (@WeatherWupk) July 17, 2025
انہوں نے شہریوں سے واسا، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں سے مکمل تعاون کی اپیل کی اور انہیں خبردار کیا کہ نشیبی علاقوں میں پانی کے قریب جانے سے گریز کریں۔
شدید بارش کے باعث مری روڈ کے متعدد مقامات کمیٹی چوک انڈرپاس، مری چوک، بنی چوک، جامع مسجد روڈ، اقبال روڈ اور دیگر سڑکوں پرٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سیدپور گاؤں میں 132 ملی میٹر، گولڑہ (ای-11 کے قریب) میں 164 ملی میٹر، بوکرا (سی ٹی ٹی آئی، آئی-12) میں 185 ملی میٹر، پی ایم ڈی (ایچ-8/2) میں 152 ملی میٹر، اور شمس آباد میں 158 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
بحریہ فیز 8، اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کے مناظر۔ بارش کا سلسلہ جاری ⛈️⛈️⛈️
Weather Updates PK 2.0 – Jawad Memon / #pakistandoppler pic.twitter.com/Z8KOQzMh2U
Advertisement— Weather Updates PK (@WeatherWupk) July 17, 2025
راولپنڈی میں کچہری (چکلالہ کے قریب) میں 235 ملی میٹر، پیرودھائی میں 196 ملی میٹر، گوالمنڈی میں 220 ملی میٹر اور نیو کٹاریاں میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
نالہ لئی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے سائرن بجادیے گئے ہیں جبکہ پاک فوج نالہ لئی کی صورتحال کا جائزہ لینے گوالمنڈی پل پہنچ گئی، نالہ لئی کے اطراف کی مساجد سے اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
راولپنڈی / اسلام اباد میں شدید بارشیں موٹروے پر سیلاب pic.twitter.com/RYl3yUxTKu
Advertisement— PakWeather.com (@Pak_Weather) July 17, 2025
راولپنڈی کنٹونمنٹ اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے نالہ کی صفائی نہ ہونے پر بارشی پانی گھروں میں داخل ہوگیا، بحریہ ٹاون فیز8 میں نالے کا پانی سڑکوں پرآگیا، راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارشوں سے موٹروے بھی زیر آب آگئی، موٹر وے پر موجود شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Rescue operation by Pakistan Army in Chakri Road pic.twitter.com/6ynIo1yvkq
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) July 17, 2025
راولپنڈی میں نیو چاکرا، ٹینچ بھاٹہ اور جان کالونی میں بھی بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جان کالونی کے رہائشیوں نے امدادی ٹیموں سے مدد کی اپیل کر دی، گرجا روڈ اور محلہ قریشی میں بھی پانی کا زور ٹوٹ نہ سکا۔محلہ قریشی آباد کے متعدد گھر زیرِ آب آگئے،ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کردی گئیں۔
راولپنڈی میں چکری روڈ لادیاں گاؤں میں پھنسی فیملی کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا، ہیلی کاپٹر چھت پر پھنسی فیملی کو ریسکیو کرنے کے لیے بجھوایا گیا، فیملی کو ریسکیو کرنے کے لیے جانے والی ریسکیو ٹیم کی ناکامی پر ہیلی کاپٹر بھجوایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News