Advertisement

سینیٹ اجلاس میں تاجر دوست اسکیم، ٹیکس وصولیوں اور درآمد شدہ گاڑیوں کی تفصیلات پیش

سینیٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں حکومت اور ایف بی آر کی جانب سے تاجر دوست اسکیم، انکم و سیلز ٹیکس وصولیوں، ریفنڈ ادائیگیوں اور گاڑیوں کی درآمدات سے متعلق اہم اعداد و شمار پیش کیے گئے۔

سینیٹر عبدالقادر کے سوال کے جواب میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے ایوان کو بتایا کہ تاجر دوست اسکیم کے تحت 2 لاکھ 80 ہزار 197 افراد رجسٹرڈ ہوئے، جبکہ اسکیم کے تحت 600 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد گلی محلوں کی چھوٹی دکانوں پر دباؤ ڈالنا نہیں بلکہ مجموعی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کردہ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024-25 میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 1,017.8 ارب روپے ٹیکس وصول کیا۔

اس میں انکم ٹیکس کی مد میں 628.3 ارب روپے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 389.5 ارب روپے وصول کیے گئے۔ جون 2025 میں 125.9 ارب روپے کی انکم ٹیکس وصولی سب سے زیادہ رہی۔

Advertisement

ایف بی آر نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران ریٹرن فائلرز کی تعداد میں 10 لاکھ 34 ہزار 143 کا اضافہ ہوا، جو پچھلے سال کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 71 کے مقابلے میں نمایاں ہے۔ ایف بی آر نے 2 لاکھ 80 ہزار نئے ٹیکس دہندگان کو فائلنگ نظام میں شامل کیا۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ 2024-25 میں انکم ٹیکس کا ہدف 480 ارب روپے اور سیلز ٹیکس کا سالانہ ہدف 400 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

سینیٹ کو بتایا گیا کہ سال 2024-25 میں 363.7 ارب روپے سیلز ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے، جبکہ گزشتہ پانچ سال میں 1,472.1 ارب روپے ریفنڈز کی ادائیگی کی گئی۔ ریفنڈز کی یہ ادائیگیاں مکمل طور پر جدید خودکار نظام FASTER کے ذریعے کی گئیں۔

وزارت خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ ایکسپورٹرز کو ریفنڈز کی بروقت ادائیگی کے لیے مزید اصلاحاتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عمل مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

سینیٹ اجلاس میں پیش کردہ دستاویزات کے مطابق، گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جاپان سے سب سے زیادہ 1 لاکھ 55 ہزار 288 گاڑیاں درآمد کی گئیں، جب کہ جمیکا سے 1,088، برطانیہ سے 865، جرمنی سے 257، اردن سے 173، امریکہ سے 79، چین سے 65 اور آسٹریلیا سے 48 گاڑیاں درآمد ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version