Advertisement

تربیلا ڈیم کے اسپل ویز آج دوبارہ کھولے جائیں گے، پی ڈی ایم اے کا انتباہ

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپل ویز آج دوبارہ کھولے جا رہے ہیں، جس کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

حکام کے مطابق ڈیم سے پانی کے اخراج کے بعد پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 62 ہزار کیوسک سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ اس صورتحال کے باعث دریائے سندھ اور اس سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ادارے نے ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی کو الرٹ رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ خاص طور پر والدین کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو ندی نالوں کے قریب جانے سے روکیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Advertisement

مزید برآں، سیاحوں اور مقامی افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اطلاع کے لیے متعلقہ ضلعی کنٹرول روم یا ہیلپ لائن سے رابطہ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رضی دادا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستانی تجارت کو بڑا دھچکا، تمام شعبوں کی مجموعی برآمدات مزید گر گئیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version