Advertisement

دریائے جہلم منگلا پر 24 گھنٹوں میں شدید سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے دریائے جہلم میں 24 گھنٹے کے دوران شدید سیلاب کے خطرے کی پیش گوئی کی ہے۔

منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 50 ہزار سے 4 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے دریائے جہلم میں اگلے 24 گھنٹوں میں بلند سطح کا سیلاب آ سکتا ہے۔

ماہرین نے متعلقہ نالوں میں بھی سیلاب کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے نتیجے میں قریبی علاقوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں قدرتی تباہی کا خطرہ؟ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، اور فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرنے کی تاکید کی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق منگلا اپ اسٹریم پر پانی کی آمد اس قدر بڑھ سکتی ہے کہ اس کے اثرات زیادہ وسیع علاقوں تک پھیل سکتے ہیں۔ ایسے میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو فوری تیاری کی اپیل کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version