Advertisement

16 سال سے کم عمر بچوں نے سوشل میڈیا چلایا تو والدین کی خیر نہیں ۔ ۔ ۔ !

حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا (حد عمر برائے صارفین) بل 2025 کا مسودہ تیار کر لیا ہے، جس میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر مکمل پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔

بل کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نابالغ صارفین کے اکاؤنٹس روکنے کی قانونی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اور اس قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں 50 ہزار روپے سے لے کر 50 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

بل میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی فراہم کنندہ (مثلاً سوشل میڈیا کمپنی) معقول شواہد کی بنیاد پر کسی غلطی کا مرتکب ہوتا ہے، تو وہ قانونی طور پر ذمہ دار نہیں ہوگا۔

تاہم جان بوجھ کر کسی نابالغ کو سوشل میڈیا تک رسائی دینے پر 6 ماہ قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

بل کے نفاذ اور عملدرآمد کی نگرانی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کو سونپی گئی ہے، جو کم عمر صارفین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کے ساتھ ساتھ، قانون کے تحت قواعد و ضوابط بنانے اور کسی بھی شق میں ابہام کی صورت میں حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز اتھارٹی ہو گی۔

Advertisement

مزید برآں، پی ٹی اے کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ اگر قانون میں طریقہ کار واضح نہ ہو تو وہ خود مناسب طریقہ کار متعین کرے اور عمل درآمد میں رکاوٹ پر ضروری احکامات جاری کرے۔

بل کو چیئرمین سینیٹ کی جانب سے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے، جہاں اس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد اسے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version