سیت پور میں افسوسناک واقعہ، بیٹے کے کیے کی سزا باپ کو مل گئی

علی پور کے علاقے سیت پور میں ایک افسوسناک اور نہایت سنگین واقعہ پیش آیا جہاں بیٹے کی پسند کی شادی کرنے پر اس کے والد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق، خدا بخش کے بیٹے اختر نے ایک خاتون کا تنسیخ نکاح کروانے کے بعد اس سے پسند کی شادی کی تھی، جس سے خاتون کے سسرالی اور اہل خانہ میں شدید ناراضی پائی جاتی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے اختر کے والد خدا بخش کو کلہاڑی کے وار کرکے نہایت سنگین زخم پہنچائے اور اس کے ناک اور ہونٹ کاٹ دیے۔
واقعے کے فوری بعد خدا بخش کو دیہی مرکز صحت سیت پور منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement