Advertisement

عالمی امن کا دعویٰ کرنے والے ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر بے بسی ظاہر کر دی

دنیا میں جنگیں رکوانے اور خود کو امن کے نوبل انعام کا حقیقی حقدار کہلانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی اور سنگین غذائی صورتحال پر اپنی بے بسی ظاہر کر دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اسکاٹ لینڈ کے ٹرن بیری گالف کورس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں غزہ کی موجودہ انسانی بحران، امداد کی فراہمی، اور عالمی ردعمل پر گفتگو کی گئی۔

صحافیوں نے جب غزہ میں حماس کے ذریعہ خوراک اور امداد چوری کرنے کے حوالے سے سوال کیا تو ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کی بڑی ذمہ داری ہے، تاہم انہوں نے اسرائیل کو اس کا ذمہ دار قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کے 20 افراد کو حماس نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

صدر ٹرمپ نے روزانہ بچوں سمیت درجنوں کی تعداد میں بھوک سے شہید ہونے والے فلسطینیوں پر افسوس کے بجائے 20 یرغمالیوں پر بات کی اور کہا کہ اسرائیلی عوام ان یرغمالیوں کے بارے میں بہت فکر مند ہے۔

کیئر اسٹارمر نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں یرغمالیوں کو نکالنا ہے اور اس بات کو بحران کے حل کے لیے اہم ترین قدم قرار دیا۔ وزیر اعظم اسٹارمر نے غزہ کی صورتحال کو بالکل ناقابل برداشت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی امداد کو تیزی سے اور بڑی مقدار میں پہنچانا ضروری ہے۔

Advertisement

ٹرمپ نے مزید غزہ کو بہت پریشان کن خطہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ دہائیوں سے جاری ہے۔

ٹرمپ نے غزہ میں بچوں کے لیے فوری خوراک کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں فوڈ سینٹر بنانا چاہتے ہیں تاکہ بچوں کو کھانا پہنچے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ امداد ان لوگوں تک پہنچے جو اس کے سب سے زیادہ مستحق ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Next Article
Exit mobile version