Advertisement

اذان اویس کا بلا چل گیا، شاہینز نے آخری ون ڈے جیت کر سیریز پر قبضہ جما لیا!

 پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

سیریز کا فیصلہ کن تیسرا میچ پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کے ساتھ 5 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔

تیسرے ون ڈے میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کی ٹیم 46.4 اوورز میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اننگز میں اولی سکائیز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، جبکہ ٹام لیوس نے 49 رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 86 رنز کا اضافہ کیا۔

Advertisement

پاکستان شاہینز کی جانب سے عبید شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان شاہینز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 43.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اوپننگ جوڑی نے مضبوط آغاز فراہم کیا۔ اذان اویس نے 1 چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ شامل حسین نے 40 رنز بنائے۔

بعد میں محمد سلیمان نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کے ساتھ 44 رنز اسکور کیے۔

میچ کے اختتام پر حیدر علی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 55 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان شاہینز اب دو تین روزہ میچ کھیلے گی۔

Advertisement

پہلا میچ پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف 29 تا 31 جولائی کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ ساؤتھ ایشین کرکٹ اکیڈمی اینڈ ایم سی سی ینگ کرکٹرز الیون کے خلاف 3 تا 5 اگست تک ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version