Advertisement

حمیرا اصغر کی پراسرار موت کا معمہ، سفید پاؤڈر اور بدبو نہ پھیلنے پر پولیس ششدر

کسی بھی ہمسائے یا سیکیورٹی عملے کو کسی قسم کی بو محسوس نہیں ہوئی

شہر قائد میں معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کا معمہ مزید الجھ گیا ہے۔ پولیس نے ان کے فلیٹ سے ایسے شواہد برآمد کیے ہیں جو نہ صرف ناقابلِ فہم ہیں بلکہ اس معاملے کو مزید سنسنی خیز بنا رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حمیرا کے فلیٹ کی تلاشی کے دوران تین سے چار مختلف جگہوں پر مٹی کے برتنوں میں سفید رنگ کا پاؤڈر رکھا ہوا ملا ہے جس کی موجودگی کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

تحقیقات کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ یہ سفید پاؤڈر بظاہر عام چیز معلوم نہیں ہوتا، اور ممکن ہے کہ اسی مواد کی وجہ سے فلیٹ میں موجود لاش سے بدبو نہیں پھیلی جو کہ ایک غیر معمولی بات ہے۔

مزید پڑھیں: حمیرا اصغر کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے

حمیرا کی لاش کئی ماہ پرانی تھی لیکن کسی بھی ہمسائے یا سیکیورٹی عملے کو کسی قسم کی بو محسوس نہیں ہوئی۔

Advertisement

پولیس نے فوری طور پر سفید پاؤڈر کے نمونے لیبارٹری بھیج دیے ہیں تاکہ یہ جانا جا سکے کہ آیا یہ کوئی کیمیائی مادہ ہے یا کوئی اور پراسرار عنصر جو لاش کی حالت پر اثر انداز ہوا ہو۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کے ملبوسات کو بھی کیمیکل ایگزامینیشن کے لیے بھیجا جا رہا ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

اب تک اداکارہ کی موت کی اصل وجہ کا تعین نہیں ہو سکا، اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس پہلو پر بھی غور کر رہی ہے کہ آیا یہ قدرتی موت تھی، خودکشی یا کسی مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version