Advertisement

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی ویڈیو وائرل، صارفین کی سخت تنقید

خاتون و مرد کے بہیمانہ قتل کیس میں سردار سمیت 11 ملزمان گرفتار، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں درجن بھر افراد فائرنگ کرکے سر عام ایک مرد اور عورت کو قتل کردیتے ہیں۔

واقعے کا وقت اور مقام واضح نہیں مگر منظر ایسا ہے جو انسانیت کو شرمندہ کر دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر آنے والے مواد کے مطابق یہ معاملہ غیرت کے نام پر قتل کا بتایا جارہا ہے، کہا جارہا ہے کہ یہ ایک پریمی جوڑا تھا، جس نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی، لیکن پھر خاندان والوں نے دعوت کے بہانے جوڑے کو واپس بلایا۔

جب یہ جوڑا اپنے آبائی علاقے میں پہنچا تو خاندان کے افراد نے اس جوڑے کو پکڑلیا، اور فائرنگ کرکے سر عام موت کے گھاٹ اتار دیا۔

خاتون کی جانب سے اپنی قتل گاہ میں کھڑے ہو کر ادا کئے گئے آخری الفاظ ہمت و جرات کی کہانی سنارہے ہیں اور سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔

Advertisement

خاتون نے بھیڑ سے دور جاتے ہوئے بلوچی میں کہا: ’’ صرف گولی سے مارنے کی اجازت ہے‘‘۔

افسوسناک واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف ماہ گل بلوچ نے لکھا:

’’ یہ دیکھیں بلوچستان میں کیسے غیرت کے نام پر ایک معصوم لڑکی کو قتل کیا جارہا ہے۔ ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ۔ مگر بدقسمتی سے کاروائی نہیں ہوگی ۔ کیوں کہ یہ طاقتور سردار ہیں۔ اس سرداری اور قبائیلی نظام نے سب سے زیادہ بلوچستان کو نقصان پہنچایا ہے۔‘‘

Advertisement

کراچی کے مقامی صحافی فیض اللہ خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا،

’’ لڑکی کو مظلومانہ انداز میں قتل کیا ویڈیو بھی بنائی اور غیرت مند مشہور ہونے کیلئے وائرل بھی کی تاکہ اپنے جیسے جہلاء واہ واہ کریں ایسی تمام رسوم و رواج کا شریعت سے کوئی تعلق ہے نہ اسلام اسکی ہدایت دیتا ہے یہ سراسر علاقائی قبائلی جہالت پہ مبنی روایات ہیں جنہیں اسلام کے تابع کرتے‘‘

Advertisement

ایک اور صارف راجہ شہزاد نے لکھا:

’’ ابھی تک کی دستیاب معلومات کے مطابق یہ بلوچستان کا واقعہ ہے پسند کی شادی پر جرگے نے قتل کا حکم جاری کیا لڑکی نے کہامیں نے نکاح کیا ہے زنا نہی قران اٹھا کر مقتل تک آئی اور گولی کھا لی‘‘

 

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے اس حوالے سے ایک طویل تھریڈ ٹوئٹ کیا ہے۔

 

دختر بلوچستان نامی ایک ( سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل نے لکھا:

اپنی ہی گھر کی عزت کو اتنے مردوں میں قتل کر دینا کیا اسکو تم عزت و غیرت کہتے ہو ؟؟

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version