Advertisement

سندھ میں جرگے کے بعد مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کا اغواء اور قتل

خیرپور: دوسری شادی کرنے پر خاتون نے شوہر، 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

سندھ کے علاقے نوشہروفیروز کے علاقے محبت ڈیرو میں ایک ہولناک واقعے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں فائزہ چنہ نامی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی، اغواء اور پھر قتل کا نشانہ بنایا گیا۔ معاملے میں جرگے، بااثر وڈیرے اور غفلت کا عنصر بھی سامنے آیا ہے۔

 ابتدائی حقائق:

ڈی ایس پی مجید آرائیں کے مطابق، ابتدائی طبی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی موت نیند کی گولیاں زیادہ مقدار میں لینے کی وجہ سے ہوئی۔ تاہم حتمی نتائج پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہوں گے۔

مزید پڑھیں: جرگے کے حکم پرایک اورشادی شدہ خاتون قتل،دوسرے شوہرنے خودکوپولیس کے حوالے کردیا

انہوں نے مزید بتایاکہ متاثرہ لڑکی کے جسم کے دیگر اجزاء محفوظ کیے گئے ہیں، جو لیبارٹری تجزیے کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔”

Advertisement

 ورثاء کا مؤقف:

مقتولہ فائزہ چنہ کی نانی نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کو وڈیرے کے پاس بطور امانت چھوڑا گیا تھا، جہاں سے ملزمان نے اسے اغواء کیا اور بعد ازاں قتل کر دیا۔

وڈیرے کا اعتراف:

معاملے میں اہم موڑ اس وقت آیا جب بااثر وڈیرا عزیز اللہ ڈہراج نے تسلیم کیا کہ لڑکی کے ورثاء میرے ملازم ہیں، زیادتی کے معاملے کے بعد دونوں فریق میرے پاس آئے اور جرگے کے ذریعے فیصلہ کرنے پر زور دیا۔

وڈیرے کے مطابق لڑکے والوں پر 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، دو رشتے لڑکی والوں کو بطور متبادل دینے کا بھی فیصلہ دیا گیا، لڑکی کی ملزم کے ساتھ شادی کا فیصلہ بھی جرگے میں ہوا۔

تاہم، وڈیرے نے دعویٰ کیا کہ لڑکی میرے پاس بطور امانت نہیں تھی، اس کا آنا جانا ضرور تھا، لیکن وہ میرے پاس نہیں رہی۔ اسے زہر کس نے دیا، مجھے علم نہیں۔

Advertisement

 پولیس کی تفتیش جاری:

ڈی ایس پی نے واضح کیا ہے کہ وڈیرے کے کردار، جرگے کی نوعیت اور اغواء سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ اگر لڑکی وڈیرے کے پاس بطور امانت تھی تو اغواء کی کوئی رپورٹ کیوں درج نہ کی گئی؟”

متاثرہ لڑکی کے ساتھ دو ہفتے قبل زیادتی کا واقعہ ہوا تھا، مگر پولیس کو اطلاع نہیں دی گئی۔ آج جب اطلاع ملی تو پولیس نے فوری اسپتال پہنچ کر پوسٹ مارٹم کے احکامات جاری کیے۔

 انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی:

یہ واقعہ نہ صرف ایک مبینہ جنسی جرم اور قتل ہے بلکہ اس میں غیر قانونی جرگے کے ذریعے انصاف کے نام پر غیر انسانی فیصلے کیے گئے، جس نے عدالتی نظام، پولیس کی کارکردگی اور دیہی اثرورسوخ کے مسائل کو بھی بے نقاب کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version