Advertisement

بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، بنگلہ دیش میں آئی سی سی میٹنگ میں شرکت سے انکار  

ٹی 20 باؤلرز رینکنگ: بھارتی ورن چکروتی نمبر ون، پاکستانی باؤلرز کی بڑی ترقی

ہندو توا نظریات کی حامل مودی سرکار کھیلوں کو سیاست نذر کرنے سے کبھی باز نہیں رہتی ہے، تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بھارت نے ڈھاکہ میں شیڈول آئی سی سی کی میٹنگ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈھاکا میں شیڈول اے سی سی میٹنگ کسی دوسرے وینیو پر منتقل نہ کی گئی تو بھارتی بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہونے پر غور کرسکتا ہے جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے میٹنگ کا وینیو تبدیل کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کو آئی سی سی ریونیو سے زیادہ حصہ ملنے پر ڈبلیو سی اے کی سخت تنقید، نیا فارمولا تجویز

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث بنگلا دیش جانا مناسب نہیں ہے لہٰذا بھارتی بورڈ نے اے سی سی میٹنگ کے وینیو کو شفٹ کرنے سے متعلق باضابطہ بتادیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھارتی بورڈ اگست میں بنگلا دیش میں سیریز بھی ملتوی کر چکا ہے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے مودی سرکار نے دورہ ملتوی کرنے کا کہا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027 تک پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، آئی سی سی کی تصدیق

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے لیے 3 وینیوز کو متبادل پلان کے طور پر رکھ لیا گیا ہے بس بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت کی جانب سے ہدایت کا انتظار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی، ابو ظبی اور شارجہ کے وینیو ز کو ایشیا کپ کے لیے رکھا گیا ہے اور اگر بھارتی بورڈ کو حکومت کی جانب سے اجازت نہیں ملتی تو بورڈ اس ونڈو میں ملٹی نیشن ٹورنامنٹ کا انعقاد کر سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کے حوالے سے کلئیر نس کے لیے حکومت سے رابطہ کیا ہوا ہے، ایشیا کپ کے انعقاد کے لیے یو اے ای بھی بیک اپ پلان ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی میں کہیں ڈینٹ آتا ہے تو پوری کرکٹ کو نقصان ہوگا، محسن نقوی

Advertisement

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف کھیلنے کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ایشیا کپ پر خدشات کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مجوزہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کا میزبان یو اے ای ہو سکتا ہے ایونٹ کا آغاز 5 ستمبر سے ہو گا اور مجوزہ شیڈول میں پاک بھارت میچ 7ستمبر کو رکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version