Advertisement

پاکستان شاہینز کو دوسرے ون ڈے میں کاؤنٹی سلیکٹ الیون کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

پاکستان شاہینز کو دورۂ انگلینڈ کے دوسرے ون ڈے میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میزبان ٹیم نے 153 رنز کا ہدف 26 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میچ کا آغاز کاؤنٹی سلیکٹ الیون کی ٹاس جیتنے سے ہوا، جنہوں نے پاکستان شاہینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ شاہینز کی پوری ٹیم 29.3 اوورز میں 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان شاہینز کی طرف سے اوپنر اذان اویس نے سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی اور 85 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں حیدر علی 15، علی زریاب 14 اور شاہد عزیز 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کاؤنٹی سلیکٹ الیون کی طرف سے لیگ اسپنر جعفر علی چوہان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 43 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تیز گیند باز سکاٹ کری نے 26 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور 35 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں، تاہم اس کے بعد ٹام لیوس اور حمزہ شیخ نے تیسری وکٹ کے لیے 59 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

ٹام لیوس نے 5 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے، جب کہ حمزہ شیخ نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

کپتان بیکنسٹائن نے بھی 23 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں مزید 59 رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے میر حمزہ، عبید شاہ اور شاہد عزیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی سلیکٹ الیون کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 27 جولائی کو کاؤنٹی گراؤنڈ ہوو میں کھیلا جائے گا، جہاں شاہینز کو سیریز برابر کرنے کے لیے لازمی فتح درکار ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version