بھارتی انتہا پسند تنظیموں کی دھمکی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بڑا فیصلہ

ذرائع کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔
پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاست سے بالا تر رکھنے کی پالیسی اختیار کی ہے، مگر بھارت کی طرف سے کھیلوں کو سیاست کا حصہ بنا کر متنازعہ بنانے کی کوششوں نے اس فیصلے کو جنم دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے اور انتہا پسند تنظیمیں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔
ان دھمکیوں اور موجودہ صورتحال میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی شدید خطرے میں پڑ گئی ہے، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹیم کو بھارت بھیجنا مناسب نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

