Advertisement

لاہور، ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ غیر معمولی اضافے کے بعد پاکستان بھر میں بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ مالکان نے مہنگائی، بلاجواز چالانوں اور آپریٹنگ اخراجات میں اضافے کو اس فیصلے کی بنیادی وجوہات قرار دیا ہے۔

پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا لاہور میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایندھن کی قیمتوں، اسپیئر پارٹس، ٹائرز اور موبل آئل کی بڑھتی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں تمام بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں معمولی 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا تاکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر اپنی خدمات جاری رکھ سکے۔

کرایوں میں اضافہ – نیا کرایہ نامہ

Advertisement

لاہور سے کراچی: 5500 روپے سے بڑھا کر 5800 روپے

لاہور سے کوئٹہ: 5500 روپے سے بڑھا کر 5800 روپے

لاہور سے راولپنڈی: 2500 روپے سے بڑھا کر 2800 روپے

لاہور سے ملتان: 2200 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے

لاہور سے بہاولپور: 2500 روپے سے بڑھا کر 2800 روپے

لاہور سے پشاور: 3000 روپے سے بڑھا کر 3300 روپے

Advertisement

ٹرانسپورٹرز نے شکوہ کیا ہے کہ ایک جانب فیول اور پرزہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جبکہ دوسری طرف ٹریفک پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر بلاجواز 5000 روپے تک کے جرمانے کیے جا رہے ہیں، جس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کی مالی حالت مزید بگڑ رہی ہے۔

ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ کرایوں میں یہ معمولی اضافہ مجبوری کے تحت کیا گیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کا فوری نوٹس لیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رضی دادا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستانی تجارت کو بڑا دھچکا، تمام شعبوں کی مجموعی برآمدات مزید گر گئیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version