خیبرپختونخوا میں قدرتی تباہی کا خطرہ؟ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

خیبرپختونخوا میں شدید گرمی اور موسمیاتی تغیرات کے باعث گلیشیائی جھیلیں پھٹنے (Glacial Lake Outburst Flood – GLOF) کے خطرات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
اس سلسلے میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے چترال اپر، چترال لوئر، دیر، سوات اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنائیں، بروقت وارننگ جاری کرنے کے نظام کو فعال رکھیں۔
عوامی انخلا کی مشقیں اور ہنگامی منصوبہ بندی مکمل کریں، ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے عوام کو روکیں، عوام کو تیز بہاؤ والے پانی میں گاڑیاں نہ لے جانے کی ہدایت دیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں آندھی اور بارش کے باعث حادثات، 10 افراد جاں بحق، 92 زخمی
پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے متبادل مقامات تیار کر لیے گئے ہیں، ریسکیو اداروں اور ہنگامی سامان کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ عام عوام کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچاؤ ممکن ہو۔
پی ڈی ایم اے نے این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی ہے کہ وہ سڑکوں کی بر وقت مرمت اور بحالی کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری ردِ عمل اور محفوظ نقل و حرکت کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24/7 مکمل طور پر فعال ہے، اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتِ حال کی اطلاع یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News