Advertisement

مالاکنڈ میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 9 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک، 8 گرفتار

مالاکنڈ ڈویژن میں 16 سے 20 جولائی تک سیکیورٹی فورسز، پولیس، لیویز، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (CTD) اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک اور 8 کو گرفتار کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیاں بھارتی پشت پناہی سے چلنے والے فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کی گئیں۔

4 روزہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو مہارت کے ساتھ گھیرے میں لیے رکھا اور بھرپور حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 8 کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

ان دہشت گردوں کا تعلق بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورکس سے تھا، جنہیں مقامی امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے دو اہم ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے، جہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا، جو ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقے میں امن و استحکام کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔

عوام نے انسداد دہشت گردی کی ریاستی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ علاقے کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version