Advertisement

برازیل کو سابق صدر کے مقدمات کی سزا، امریکی صدر نے 50 فیصد ٹیرف لگا دیا

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل سے درآمد کی جانے والی متعدد مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سیاسی و تجارتی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی فیصلے کو کئی حلقے سیاسی وجوہات پر مبنی قرار دے رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس اقدام کا جواز برازیل کے سابق صدر جائیر بولسونارو کے خلاف جاری مقدمات کو قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بولسونارو کو وِچ ہنٹ کا سامنا ہے اور برازیل کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ٹرمپ کے فیصلے پر برازیل میں سیاسی و کاروباری حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ برازیل کی قیادت اور اپوزیشن نے اسے ملکی خودمختاری میں مداخلت قرار دیا ہے۔

برازیلین صدر نے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم چین کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کر رہے ہیں اور معاشی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

Advertisement

ادھر چین نے بھی امریکی فیصلے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیرف کو دھونس، دباؤ اور سیاسی مداخلت کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔ چین نے تجارتی پابندیوں کو عالمی تجارتی تنظیم (WTO) کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، امریکی اقدام برازیل کو مزید چین کے قریب دھکیل سکتا ہے، جس کا اثر نہ صرف جنوبی امریکہ بلکہ عالمی تجارتی بلاکس پر بھی پڑے گا۔ تجارتی ماہرین اس فیصلے کو جیو اکنامک کشمکش کا نیا باب قرار دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version