Advertisement

وزیر خارجہ کی کابل میں افغان ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے افغان ہم منصب امیر خان متقی سے کابل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، ٹرانزٹ سہولیات اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھنے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے تجارت، ٹرانزٹ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

علاقائی سطح پر اقتصادی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول کے لیے بھی دونوں ممالک نے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر علاقائی رابطوں کے منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ان پر پیش رفت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ملاقات پاک افغان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں استحکام کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version