Advertisement

پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار ہونے لگی

پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی راہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیونکہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی تین رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

یہ ٹیم آج سے اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ شروع کرے گی، جو برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

ٹیم کی جانب سے کیے جانے والے سیکیورٹی، آپریشنز اور مسافروں کے انتظامات کے جائزے کا مقصد برطانیہ کے ایئر سیفٹی معیار پر پورا اترنا ہے۔

ٹیم 10 جولائی تک اپنی رپورٹ مرتب کرے گی، جسے رواں ماہ ہونے والے برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

یہ اجلاس پاکستانی ایئرلائنز، خصوصاً پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) پر عائد پابندی کے خاتمے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

Advertisement

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اگر رپورٹ میں کامیاب نتائج آتے ہیں، تو پابندی کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ جولائی 2020 میں پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد برطانوی حکومت نے پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط میں رکاوٹیں پیدا ہو گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version