Advertisement

کرس گیل نے لارا کا ریکارڈ نہ توڑنے کو ویان ملڈر کی غلطی قرار دے دیا

یہ فیصلہ برائن لارا کے احترام میں کیا کیونکہ وہ انہیں ایک عظیم کھلاڑی مانتے ہیں

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج سابق اوپننگ بیٹر کرس گیل نے جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر ویان ملڈر کی جانب سے برائن لارا کا 400 رنز ناٹ آؤٹ کا ریکارڈ نہ توڑنے کے فیصلے کو ایک غلطی قرار دے دیا ہے۔

حالیہ دنوں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ویان ملڈر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 367 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملڈر کے پاس دنیا کی سب سے بڑی انفرادی ٹیسٹ اننگز برائن لارا کا 400 ناٹ آؤٹ کا تاریخی ریکارڈ توڑنے کا موقع تھا، تاہم انھوں نے اس سے گریز کیا۔

میچ کے بعد ویان ملڈر نے بیان دیا تھا کہ انھوں نے یہ فیصلہ برائن لارا کے احترام میں کیا کیونکہ وہ انہیں ایک عظیم کھلاڑی مانتے ہیں۔

تاہم، کرس گیل اس موقف سے متفق نہیں دکھائی دیے۔ ایک بیان میں گیل نے کہا کہ اگر مجھے ایسا موقع ملتا تو میں ضرور 400 سے آگے جانے کی کوشش کرتا۔

Advertisement

یہ مواقع بار بار نہیں آتے۔ آپ کو نہیں معلوم کہ اگلی ٹرپل سنچری کب بنے گی، لہٰذا ایسے لمحے میں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

گیل نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ ملڈر گھبرا گئے ہوں یا وہ دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہ کر پائے ہوں۔ میری رائے میں انھوں نے ریکارڈ توڑنے کی کوشش نہ کرکے ایک موقع ضائع کیا۔

واضح رہے کہ برائن لارا نے 2004 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 400 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر یہ تاریخی ریکارڈ قائم کیا تھا، جو آج تک برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version