Advertisement

ہزیمت پر ہزیمت، جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے کا مودی دعویٰ جھوٹا قرار

ہزیمت پر ہزیمت، جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے کا مودی دعویٰ جھوٹا قرار

بھارت کی مودی سرکار کو ایک کے بعد ایک ہزیمت کا سامنا ہے، امریکا نے جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے کے مودی سرکار کے دعوے جھوٹے قرار دے دیے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بریفنگ میں کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کردیتے ہیں، حقیقت جاننے کے لیے جدید دور میں آپ کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں: تجارتی ٹیرف محدود ہوا تو پاک بھارت جنگ پھرچھڑسکتی ہے،امریکی حکام ،اپیل دائر

ترجمان نے کہا کہ بعض لوگوں کی رائے غلط ہوتی ہے، صدرٹرمپ نے یہ بات آسان بنا دی ہے، نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاک بھارت مذاکرات میں شریک تھے اورانہیں تسلیم کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مرتبہ کردار ادا کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں جب کہ بھارتی حکومت مسلسل پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار  کو مسترد کرتی آئی ہے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی دوبارہ بحال؛ 42 فلسطینی شہید
بھارت نے روسی تیل کی خریداری محدود نہ کی تو بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا، ٹرمپ
میں بادشاہ نہیں ہوں ، امریکی صدر ٹرمپ بیک فٹ پر آ گئے
امن معاہدہ خطرے میں ،اسرائیل نے غزہ جانے والی امداد پھر روک دی ، تازہ حملوں میں 33 فلسطینی شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version