تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں، 9 شہری ہلاک

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپیں فضائی جنگ میں تبدیل ہوگئیں، جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 9 تھائی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق تھائی لینڈ نے سرحدی جھڑپوں کے دوران کمبوڈیا پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پرانے سرحدی تنازع نے خطرناک صورت اختیار کر لی ہے۔
مزید پڑھیں: مس ورلڈ 2025 کا تاج تھائی لینڈ کی حسینہ کے نام
جھڑپوں اور بمباری کے نتیجے میں کم از کم 9 تھائی شہری ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ایک 9 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
فوجی ترجمان کے مطابق تھائی فضائیہ کے F-16 جنگی طیارے نے شمال مغربی کمبوڈیا کے اوڈار میئنجے صوبے میں واقع متنازع تا موآن تھوم مندر کے قریب کمبوڈین فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
تھائی فوج کے مطابق کمبوڈیا نے سرحدی علاقے میں ڈرون اور بھاری ہتھیاروں سے حملے شروع کیے، جس کے جواب میں تھائی فوج نے جوابی کارروائی کی۔
مزید پڑھیں: تھائی لینڈ، فوجی طیارہ سمندرمیں گرکر تباہ، 6 افسران ہلاک، پائلٹ معجزانہ طور پر بچ گیا
تھائی حکام نے سرحد کے قریب واقع 86 دیہاتوں سے 40,000 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔
کمبوڈین وزارت دفاع نے تھائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تھائی طیاروں نے ایک سڑک پر دو بم گرائے، جو کمبوڈیا کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔
دوسری طرف، تھائی وزارت خارجہ نے کمبوڈین فوج پر اسپتال سمیت شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا اور کہا کہ “اگر کمبوڈیا اپنی جارحیت جاری رکھتا ہے تو ہم اپنے دفاع کے اقدامات میں شدت لائیں گے۔”
مزید پڑھیں: میانمار اور تھائی لینڈ زلزلہ، 1600 سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں لاپتہ
دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی اور جھڑپیں شروع کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔
سفارتی تعلقات میں تنزلی:
جھڑپوں کے بعد صورتحال اس قدر خراب ہو گئی کہ تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور کمبوڈین سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ جواباً، کمبوڈیا نے بھی تھائی سفارتکاروں کو ملک بدر کر کے سفارتی تعلقات کو کم ترین سطح پر لے جانے کا اعلان کیا۔
پس منظر:
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 817 کلومیٹر طویل سرحد پر دہائیوں سے تنازع جاری ہے، خاص طور پر تاریخی مندروں کے علاقوں میں۔
مئی 2025 میں بھی ایسی جھڑپوں میں ایک کمبوڈین فوجی ہلاک ہو گیا تھا، جب کہ حالیہ تنازع کا آغاز زمین میں نصب پرانi بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے ہوا جس میں تھائی فوجی زخمی ہوئے۔
اب صورتحال گھنٹوں کے حساب سے بگڑ رہی ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے تجارتی اور سفارتی تعلقات محدود کر دیے ہیں، جب کہ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

