Advertisement

کراچی: ایس بی سی اے کی مخدوش عمارتوں کے خطرے سے متعلق وارننگز نظر انداز، انتظامیہ غیر فعال

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے کراچی کے ضلع جنوبی میں کئی مخدوش اور خستہ حال عمارتوں کے حوالے سے متعدد مرتبہ وارننگز اور خطوط جاری کیے گئے، لیکن متعلقہ حکام اور اداروں کی جانب سے اس خطرناک صورتحال پر کوئی مؤثر کارروائی نہ کی گئی۔

بول نیوز نے ایس بی سی اے کی جانب سے لکھے گئے خطوط حاصل کیے ہیں، جن میں ڈی جی ایس بی سی اے نے 13 جولائی 2022 کو متعلقہ حکام کو بارہا مخدوش عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرانے کی ہدایات جاری کیں۔

خطوط میں واضح الفاظ میں کہا گیا کہ ان عمارتوں کے مکینوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

مزید برآں ایس بی سی اے نے عمارت مالکان کو بھی نوٹسز جاری کیے اور بجلی و گیس کے کنیکشنز منقطع کرنے کے لیے سوئی گیس اور کے الیکٹرک حکام کو خطوط ارسال کیے تاہم ان اداروں کی جانب سے کسی قسم کی عملی کارروائی نہیں کی گئی۔

بغدادی میں واقع ایک خاص خستہ حال عمارت کے لیے 14 جون 2023 کو بھی نوٹس جاری کیا گیا جس میں کمشنر کراچی اور ایس ایچ او بغدادی کو عمارت خالی کرانے کی ہدایت کی گئی، مگر انتظامی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version