Advertisement

پٹرولیم مصنوعات مہنگی: پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کردیا

پٹرولیم مصنوعات مہنگی: پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کردیا

پاکستان ریلویز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مسافر اور میل ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ 4 جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور پہلے سے کی گئی ایڈوانس بکنگز پر بھی لاگو ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدن کے ثمرات، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ختم

پاکستان ریلویز کے مطابق، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ادارے کو ماہانہ 109 ملین روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا تھا، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔

حکومت نے یکم جولائی 2025 سے پٹرول کی قیمت میں 8.36 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10.39 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں بالترتیب 266.79 روپے اور 272.98 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔

Advertisement

پاکستان ریلویز نے اپنے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر کرایوں کی تبدیلی کو سسٹم میں اپ ڈیٹ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3.87 کروڑ ڈالر کا اضافہ
پوٹھوہار ریجن میں تیل و گیس کی بڑی دریافت، پی پی ایل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version