Advertisement

جامعہ پشاور میں اعلیٰ تعلیم زبوں حال، ایم فل/پی ایچ ڈی داخلوں میں تیزی سے کمی

پشاور یونیورسٹی مالی بحران کا شکار، تدریسی و انتظامی امور معطل

جامعہ پشاور میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور متعدد شعبے مکمل طور پر طلبہ سے خالی ہو چکے ہیں، حالیہ دستاویزات اس بات کا عندیہ دیتی ہیں۔

دستاویز کے مطابق 2020 سے 2025 تک کئی شعبوں میں ایک بھی طالب علم نے ایم فل یا پی ایچ ڈی کے لیے داخلہ نہیں لیا، جن میں کمپیوٹر سائنس بھی شامل ہے، جہاں صرف ایک ہی طالب علم زیر تعلیم رہا اور سافٹ ویئر انجینئرنگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے جدید شعبوں میں کوئی ایم فل یا پی ایچ ڈی امیدوار نہیں ملا۔

مزید پڑھیں: ٹاپ 350 یونیورسٹیوں میں کوئی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں، عالمی ادارے کی رپورٹ

اسی طرح، ڈیٹا سائنس، فیشن ڈیزائننگ، انٹیریئر ڈیزائن جیسے موضوعات میں اعلیٰ تعلیم کے لیے داخلے نہ ہونے کے برابر ہوئے اور پولیٹیکل سائنس، سائیکولوجی، ریجنل اسٹڈیز اور اردو جیسے جامعاتی مضامین بھی نظر انداز ہو گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق، 2020 میں پی ایچ ڈی پروگرامز میں 178 طلبہ زیر تعلیم تھے جو 2025 تک کم ہو کر صرف 66 پر آ گئے، سال 2022  میں تمام پروگرامز کے طلبہ 4 ہزار 708 تھے جو کم ہوکر 4 ہزار 81 رہ گئے ہیں۔

Advertisement

مزید برآں، انٹیریئر ڈیزائن، بزنس انٹیلیجنس اور جینڈر اسٹڈیز کے شعبوں میں صرف ایک ایک طالب علم زیر تعلیم ہے، جبکہ پشتو، فلسفہ اور ریجنل اسٹڈیز میں کوئی طالب علم داخل نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: یونیورسٹی آف پشاور میں اجتماعات پر پابندی عائد، اعلامیہ جاری

یونیورسٹی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جامعات کی تعداد میں اضافے اور دیگر وجوہات کی بناء پر داخلوں میں کمی ہوئی ہے، فیسوں میں اضافے کی وجہ اور اسکالرشپ میں کمی کے باعث بھی اکثر طلبہ نے داخلے لینا چھوڑ دیا ہے۔

تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں اور طلبہ کو واپس راغب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version