Advertisement

کراچی : یوم عاشورکی مرکزی مجلس کا نشترپارک میں آغاز، شہنشاہ نقوی کا خطاب  

کراچی میں عاشورہ کا مرکزی جلوس برآمد، قیادت وزیراعلیٰ سندھ نے سنبھال لی

یوم عاشور/ فوٹو

کراچی میں یوم عاشور کی مرکزی مجلس کا نشترپارک میں آغاز ہوگیا ہے، جس سے علامہ شہنشاہ نقوی خطاب  کر رہے ہیں۔

یوم عاشور کی مرکزی مجلس کےاختتام کے بعد یوم عاشور کا مرکزی جلوس برآمد ہوگا، مجلس میں شرکت کے لیے شہربھرسےعزادارو کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جلوس کے شرکا 1بجےتبت سینٹرکےقریب نماز ظہرین اداکریں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یوم عاشورکےمرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئےفول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں، جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل فون سروس مکمل طور پر معطل رہے گی، سندھ رینجرز اور پولیس کے دستےجلوس کے آگےچلیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق  جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر رکھ کرمکمل سیل کر دیا گیا ہے، رینجرز اور پولیس کےسراغ رساں کتوں کی مددسےگزرگاہوں کی سوپئنگ کی جارہی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جلوس کی گزرگاہوں پر سوئپنگ کررہاہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کلیئرنس کےبعدجلوس کو آگے بڑھایا جاۓ گا، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں اےاین پی ارکیمروں کی مدد سےجلوس کی نگرانی کی جارہی ہے۔

Advertisement

رینجرز اور پولیس کےماہر نشانہ باز اہلکاروں کو بلند و بالا عمارتوں پرتعینات کیا گیا ہے، جلوس اپنےروایتی راستوں سےہوتا ہواحسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پراختتام پذیر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version