Advertisement

غزہ میں امداد کے متلاشی 700 سے زائد فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی

غزہ کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران غزہ میں امداد حاصل کرنے کی کوشش میں کم از کم 743 فلسطینی شہید اور 4,891 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ ہلاکتیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب اسرائیل اور امریکہ کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن (GHF) کے تحت امداد کی تقسیم پر پہلے ہی عالمی سطح پر شدید تنقید جاری ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ ہلاکتیں GHF کے امدادی مراکز پر پیش آئیں، جہاں غذائی اشیاء کے حصول کی کوشش کرنے والے نہتے شہریوں پر مبینہ طور پر اسرائیلی افواج اور ٹھیکیداروں کی جانب سے گولیاں چلائی گئیں۔

قطری خبر رساں ادارے کے نامہ نگار ہانی محمود کے مطابق، یہ اعداد و شمار احتیاط سے دی گئی کم از کم ہلاکتوں کی فہرست ہیں، جو ان شہریوں پر مشتمل ہے جو صرف کھانے کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی محاصرے کے سبب اشیائے خور و نوش کی شدید قلت ہے اور شہریوں کے پاس خوراک کے حصول کا یہی ایک ذریعہ بچا ہے۔

جبکہ ایک مقامی رپورٹر کا کہنا تھا کہ یہ بھوک نہیں بلکہ کھلا قتل ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں غذائی قلت نے ہولناک صورتحال اختیار کرلی، 66 بچے شہید

اسی ہفتے ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کی رپورٹ میں بھی امریکی کنٹریکٹرز کے حوالے سے انکشاف کیا گیا تھا کہ GHF کے مراکز پر فلسطینی شہریوں پر لائیو گولیاں اور سٹن گرینیڈز تک استعمال کیے گئے ہیں۔

عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل اور امریکہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ غیر مسلح شہریوں پر حملے بند کریں اور بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version