Advertisement

صدر مملکت آصف علی زرداری کا اواران آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع اواران میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کی گئی کامیاب کارروائی میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے اس جرأت مندانہ کارروائی کو ملک میں قیامِ امن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سید ربنواز طارق شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے قوم اور ریاست کا عزم غیر متزلزل ہے۔

Advertisement

انہوں نے فتنۃ الہندوستان کے مکمل خاتمے کے لیے قومی یکجہتی اور ادارہ جاتی تعاون کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version