Advertisement

پنجاب پولیس گزشتہ روز اغوا کئے گئے 13 مزدوروں کو بازیاب کرانے میں تاحال ناکام

پنجاب پولیس گزشتہ روز اغوا کئے گئے 13 مزدوروں کو بازیاب کرانے میں تاحال ناکام

پنجاب: کچے کے 40 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر

گزشتہ روز کچے کے ڈاکوؤں نے رحیم یار خان سے باغ میں کام کرنے والے 2 کمسن بچوں سمیت 13 مزدوروں کو اغوا کرلیا تھا، پولیس 24 گھنٹے گزرنے کے بعد تاحال مغویوں کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے 13افراد کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سی سی ڈی میں درج کرلیا ہے، اغوا کا مقدمہ باغ کے ٹھیکدار عبد الکریم کی مدعیت میں درج کیا گیا  ہے۔

یاد رہے کہ کچے کے ڈاکوؤں نے پنجاب کے شہر رحیم یار خان  سے گزشتہ روز 13 افراد کو اغوا کر لیا تھا، جن میں 2 کم سن بچے بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: سندھ اور پنجاب وزرائے اعلیٰ کا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن پر اتفاق

ڈی پی او رحیم یار خان نے مزدوروں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تھانے کی حدود کا تعین کیا جا رہا ہے، واردات سون میانی اور بھونگ کے قریب پیش آئی ہے، مغویوں کو بازیاب کرانے کے لیے تھانے کی حدود کا تعین کیا جارہا ہے۔

Advertisement

ڈی پی او نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے اور اغوا شدگان کی فوری بازیابی کے لئے علاقائی پولیس ٹیمیں،انٹیلی جنس ڈیوژن، اور علاقائی حدود کی وضاحت پر تیزی سے کام کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: اوکاڑہ کا ایک اور شہری کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنس گیا

پولیس حکام کے مطابق اغوا ہونے والے مزدوروں میں رشید احمد، وسیم احمد، ندیم احمد، صدام حسین، گل حسن، بلال، حنیف، ندیم، کاشف، ماجد، عمیر، شاہ میر اور تنویر شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version