Advertisement

کراچی سے خیبر تک طوفان، سیلاب، بارشیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے 6 جولائی سے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید موسمی صورتحال سے متعلق ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

الرٹ کے مطابق آئندہ چند روز میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارشیں، اور کئی علاقوں میں شہری و دیہی سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

پنجاب

اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں آندھی اور طوفانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

خیبرپختونخوا

دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، ملاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، ہری پور، بنوں اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان و آزاد کشمیر

گلگت، اسکردو، ہنزہ، آستور، دیامر، گانچھے، شگر، مظفرآباد، وادی نیلم، راولا کوٹ، حویلی اور باغ میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جو ممکنہ سیلابی صورتحال کو جنم دے سکتی ہے۔

سندھ

کراچی سمیت سکھر، نوابشاہ، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، مٹھی، بدین، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہ یار اور میرپور خاص میں بارش کی پیشگوئی، جبکہ لاڑکانہ، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، جیکب آباد اور دادو میں شدید بارشوں کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

Advertisement

بلوچستان

کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، بارکھان، آواران، جعفرآباد، سبی، لسبیلہ، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، نصیرآباد سمیت متعدد اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جس سے لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

 ممکنہ خطرات اور احتیاطی تدابیر:

شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک کی روانی میں خلل، اور بجلی کی بندش کے امکانات

کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہنے کی ہدایت

آندھی طوفان کے دوران حد نگاہ کم ہو سکتی ہے، سفر میں احتیاط کریں

Advertisement

ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ممکن ہے – قریبی علاقوں میں رہنے والے محتاط رہیں

این ڈی ایم اے کی اپیل:

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے لمحہ بہ لمحہ موسم اور خطرات کے حوالے سے باخبر رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version