Advertisement

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 4 روزہ تجارتی دورے پر ویت نام پہنچ گئے

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 4 روزہ تجارتی دورے پر ویت نام پہنچ گئے

فائل فوٹو

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 4 روزہ سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے، جو گزشتہ 15 برسوں میں کسی پاکستانی وزیر کا ویتنام کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہے۔

ہوائی اڈے پر ویتنامی وزارت تجارت کے ایشیا ڈائریکٹر اور سیکرٹری سرمایہ کاری و تجارت نے وزیر تجارت کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران جام کمال خان ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت سے اہم ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے، ٹیرف میں کمی، اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان زیتون کی کاشت میں نمایاں پیشرفت کررہا ہے، برآمدات جلد شروع ہوں گی، جام کمال

اس موقع پر پاکستان–ویتنام مشترکہ تجارتی کمیٹی (JTC) کا پانچواں اجلاس بھی ہنوئی میں منعقد ہوگا۔

Advertisement

وزیر تجارت ویتنام کے مرکزی بینک، ہائی ٹیک انڈسٹریل پارک اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے تاکہ صنعتی و مالیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ وہ ویتنامی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (VCCI) کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔

حکام کے مطابق دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور صنعتی تعلقات کو نئی جہت دینا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان اقتصادی تعاون کے ایک نئے اور اہم باب کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version