Advertisement

بحریہ ٹاؤن کراچی پر نیب کا بڑا چھاپہ، متعدد گاڑیاں ضبط، ڈیل کی افواہیں مسترد

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے آج ایک اور بڑا چھاپہ مارا، جس میں متعدد قیمتی گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق، یہ گاڑیاں اب نیب کے دفتر منتقل کی جا رہی ہیں، جہاں ان کی قانونی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف 17 ہزار ایکڑ زمین کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس پہلے ہی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ تمام کارروائی قانون کے مطابق کی جا رہی ہے اور کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ یا ڈیل نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل نیب نے بحریہ ٹاؤن کی کئی کمرشل پراپرٹیز کو منجمد کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے مختلف ذرائع کی جانب سے ڈیل ہونے کا تاثر پھیلایا جا رہا تھا، جسے نیب ذرائع نے آج کی کارروائی کے بعد واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔

Advertisement

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے ساتھ کوئی مفاہمت، کوئی رعایت نہیں، صرف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ جو بھی ملوث ہوگا، اس کے خلاف ثبوت کے ساتھ کارروائی کی جائے گی۔

نیب کی تازہ کارروائی نے بحریہ ٹاؤن کراچی پر قانونی دباؤ مزید بڑھا دیا ہے، اور ذرائع کے مطابق، آئندہ دنوں میں مزید اثاثوں کی نشاندہی اور ضبطی کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version