Advertisement

یومِ آزادی 2025 کے انتظامات پر اہم اجلاس، معرکۂ حق کے عنوان سے تقریبات کا انعقاد

وفاقی دارالحکومت میں یومِ آزادی 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر عطا تارڑ، رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری، آئی ایس پی آر، صوبائی حکومتوں اور دیگر وفاقی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں برس 14 اگست کو معرکۂ حق کے عنوان سے ملک گیر تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن کا مقصد پاکستان کے دفاعی، معاشی اور فکری پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔

وزارتوں اور اداروں کی جانب سے اجلاس میں یومِ آزادی کی تقریبات پر بریفنگ دی گئی، تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ تقریبات کی سیکیورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنائیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کو ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تقریری، مضمون نویسی اور آرٹ مقابلوں کے انعقاد کی ہدایت کی گئی، سفارتی مشنز کو ہدایت دی گئی کہ وہ اوورسیز طلبہ اور پاکستانی برادریوں کو یومِ آزادی تقریبات میں فعال طور پر شامل کریں۔

Advertisement

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ، یومِ آزادی 2025 منفرد اور جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ ہم دنیا کو ایک ترقی یافتہ، پرامن اور خودمختار پاکستان کا پیغام دیں گے۔

انہوں نے حالیہ آپریشن بنیان المرصوص کو دفاعی خودمختاری کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ہمارا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، ویسے ہی ہمیں معاشی طور پر بھی ناقابلِ شکست بننے کا عزم کرنا ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی ترقی عزم، ہمت اور تنظیم میں پوشیدہ ہے۔ ہر پاکستانی کو چاہیے کہ وہ ترقی کی اس “معرکۂ حق” میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔

انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version