Advertisement

میرپور ماتھیلو: طالبہ سے زیادتی کیس میں دو ملزمان کو عمر قید کی سزا

میرپور ماتھیلو: طالبہ سے زیادتی کیس میں دو ملزمان کو عمر قید کی سزا

میرپور ماتھیلو کی سیکنڈ سول جج کی عدالت نے طالبہ سے زیادتی کیس کے دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

سزا پانے والوں میں ڈہرکی کے نجی اسکول کے پرنسپل عبدالجبار شر اور استاد وسیم سومرو شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2019 میں دونوں ملزمان نے نجی اسکول میں زیر تعلیم ساتویں جماعت کی طالبہ انیسہ بھٹو کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد متاثرہ بچی کے والد عبدالخالق بھٹو کی مدعیت میں ڈہرکی تھانے میں اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، مفت فراہمی کی درخواست

کئی سالوں تک کیس کی سماعت جاری رہی، اور آج عدالت نے ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں دونوں مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی۔ فیصلے کے بعد دونوں مجرموں کو فوری طور پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ فیصلہ متاثرہ خاندان کے لیے جزوی انصاف کا باعث بنا ہے، جبکہ شہری حلقوں کی جانب سے عدالت کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ پولیس حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ بھی ایسے حساس مقدمات میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version