Advertisement

سینیٹ انتخابات، موقع پرست اور اے ٹی ایم والوں کو لسٹ سے خارج کیا جائے، پی ٹی آئی ورکرز

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹ الیکشن کے امیدواروں کی فہرست میں نام نکالنے کے معاملے نے ایک نیا تنازعہ جنم لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی پشاور سٹی کے صدر عرفان سلیم کا نام سینٹ الیکشن کی امیدواروں کی فہرست سے نکالنے پر پارٹی کے ورکروں نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

پشاور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی ورکروں نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کیا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے فیصلے کئے جا رہے ہیں۔

ورکروں نے پلے کارڈز پر ورکروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے جیسے نعرے درج کیے اور سخت غصے کے ساتھ جمع ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج کسی فرد واحد کے خلاف نہیں بلکہ پورے پارٹی کے اصولوں اور فیصلوں کے خلاف ہے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے عرفان سلیم کو سینٹ کے امیدوار کے طور پر منتخب کیا تھا اور ان کی خدمات کو پارٹی کے لیے انتہائی اہمیت دی جاتی ہے۔

Advertisement

 پارٹی کی مقامی سطح پر خدمات سے لے کر اعلیٰ عہدوں تک عرفان سلیم نے کئی سالوں تک پی ٹی آئی کے لیے کام کیا ہے۔

 نو مئی کے فسادات کے بعد جب بہت سے لوگوں نے پارٹی چھوڑ دی تھی، عرفان سلیم نے اپنی وفاداری اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کی صفوں میں اپنی جگہ مستحکم رکھی۔

ورکروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ عرفان سلیم کا نام سینٹ امیدواروں کی فہرست سے نکالنے کی کوئی سازش کی جا رہی ہے۔

 پی ٹی آئی پشاور ڈسٹرکٹ کے سابق جنرل سیکریٹری جلال نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ بیرسٹر سیف، جو ایک مشکوک شخص ہیں، نے اڈیالہ جیل جانے کے بعد پارٹی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اور عرفان سلیم کا نام سینٹ امیدواروں کی فہرست سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

جلال نے مزید کہا کہ اس دوران عرفان سلیم کو دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے کاغذات واپس لے لیں۔

پی ٹی آئی کے ورکروں نے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ کاغذات واپس نہیں لیں گے اور سینٹ کی فہرست پر نظرثانی کی جائے تاکہ موقع پرست عناصر اور اے ٹی ایم مشین والوں کو اس فہرست سے نکالا جا سکے۔

Advertisement

ورکروں کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ نہ صرف پارٹی کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ ان لوگوں کی محنت اور وفاداری کی بھی توہین ہے جنہوں نے پارٹی کے لیے محنت کی ہے اور اس کے عروج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version