Advertisement

پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی کی بنیاد، مؤثر نگرانی ناگزیر، وزیر خزانہ

آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، تاہم اس پر مؤثر چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

وزیر خزانہ نے سینیٹ کی فنانس کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) سے اس کی حالیہ کارکردگی اور اقدامات پر رپورٹ طلب کرے تاکہ نجی شعبے میں مقابلے کے فروغ اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیوں کی نگرانی کی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اگست 2023 سے CCP کی موجودہ مینجمنٹ نے 12 لاکھ روپے ریکور کیے اور 11 بڑے انفورسمنٹ آرڈرز جاری کیے گئے، جبکہ 20 انکوائریاں مکمل کی گئیں۔

وزیر خزانہ کے مطابق فرٹیلائزر، ٹرانسپورٹ اور کموڈٹیز کے شعبوں میں قابل ذکر کارروائیاں کی گئیں جبکہ ایجوکیشن اور پاور سیکٹرز میں مداخلتوں پر بھی تحقیقات کی گئی ہیں۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ نے اکتوبر 2023 سے اب تک 170 مشتبہ کیسز کی نشاندہی کی، جبکہ ٹیلی کام، بینکنگ، ای کامرس اور رئیل اسٹیٹ جیسے اہم شعبوں میں بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے ڈیٹا مائننگ اور مصنوعی ذہانت (AI) ماڈلز کے استعمال سے مارکیٹ کے رجحانات کا تجزیہ کیا، تاکہ غلط معلومات، مصنوعی قلت اور کارٹیلز کی سرگرمیوں کی بروقت شناخت کی جا سکے۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت شفاف مسابقتی ماحول کے فروغ، صارفین کے حقوق کے تحفظ اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتاخیر کارروائی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی اس وقت تک پائیدار نہیں ہو سکتی جب تک نجی شعبے کی فعالیت کے ساتھ ساتھ اس کی نگرانی اور احتساب کا نظام مضبوط نہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version