Advertisement

منچھر جھیل کی بحالی کیلئے 8 ملین ڈالر کا منصوبہ تیار

منچھر جھیل کی بحالی کیلئے 8 ملین ڈالر کا منصوبہ تیار

سندھ حکومت اور WWF پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی، منچھر جھیل کی بحالی کیلئے 8 ملین ڈالر کا منصوبہ تیار کرلیا۔

سندھ حکومت اور ورلڈ وائلڈ فنڈ (WWF) پاکستان نے منچھر جھیل کو سیلاب، خشک سالی اور ماحولیاتی بحرانوں سے بچانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

اس ضمن میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو سے “ریچارج پاکستان” منصوبے کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سینئر ڈائریکٹر ریچارج پاکستان فواد حیات، برگیڈیئر (ر) محمد امجد آزاد سمیت دیگر ماہرین شامل تھے۔

مزید پڑھیں: کوٹری بیراج پر پینے کا پانی خطرناک حد تک زہریلا ہونے کا انکشاف

ملاقات میں جھیل کی بحالی کے لیے 7 سالہ ریچارج پاکستان منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس پر 8 ملین ڈالر (تقریباً 2.25 ارب روپے) لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 2031 تک مکمل ہوگا۔

Advertisement

سینئر ڈائریکٹر ریچارج پاکستان فواد حیات کے مطابق منصوبے کا بنیادی مقصد منچھر جھیل کو ماحولیاتی تباہی، سپر فلڈز، شدید بارشوں، ہیٹ ویوز اور خشک سالی جیسے ابھرتے چیلنجز سے محفوظ بنانا ہے۔

منصوبے کے تحت جھیل کے پرانے پانی کے راستوں کو بحال کرنے کے لیے 30 کلومیٹر تک کھدائی و مرمت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: دریائے سندھ میں منچھرجھیل کا پانی داخل، محکمہ آبپاشی نے خطرے سے خبردار کردیا

وزیر آبپاشی جام خان شورو نے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جھیل کی موجودہ حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ مین نارا ویلی ڈرین سمیت شہروں اور زرعی زمینوں سے آنے والے گندے پانی نے جھیل کو کھارا بنا دیا ہے، جس سے اس کا قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

جام خان شورو نے کہا کہ حکومت سندھ منچھر جھیل کے پانی کو صاف کرنے، ماحولیاتی نظام کی بحالی اور مقامی آبادی کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے WWF پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

منصوبے میں گاجی شاہ، واہی پاندھی، قصبو، ٹنڈو رحیم خان، حاجی خان شاہانی، ہالیلی ندی اور چھنی کے علاقے بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version