Advertisement

یورپ میں سورج کا قہر جاری، 10 دن میں 2,300 زندگیاں نگل لیں

شہر قائد میں گرمی کا راج، موسم گرم اور مرطوب

یورپ ایک خطرناک ماحولیاتی بحران کا سامنا کر رہا ہے، جہاں حالیہ ہیٹ ویو کے دوران صرف 10 دنوں میں 2,300 افراد کی جانیں چلی گئیں۔

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ان میں سے 1,500 اموات براہ راست ماحولیاتی تبدیلی سے جڑی ہوئی ہیں۔

یہ انکشاف امپیریل کالج لندن اور لندن اسکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ تحقیق میں کیا گیا ہے۔

تحقیق میں 12 بڑے یورپی شہروں بشمول بارسلونا، میڈرڈ، لندن اور میلان میں درجہ حرارت، اموات اور موسمیاتی اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق گزشتہ 10 دنوں میں مغربی یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، جہاں درجہ حرارت 40°C سے بھی بڑھ گیا۔

Advertisement

اسپین، فرانس، یونان اور ترکی میں شدید گرمی کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور ہزاروں ایکڑ جنگلات جل کر راکھ ہو گئے۔

ماہر ماحولیات ڈاکٹر بین کلارک نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے درجہ حرارت کو کئی ڈگری بڑھا دیا ہے، جس نے اس گرمی کو جان لیوا بنا دیا۔

تحقیق میں ایپیڈیمیولوجیکل ماڈلز اور تاریخی اموات کے ریکارڈ کا تجزیہ کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کن اموات میں گرمی کا براہ راست یا بالواسطہ کردار رہا۔

ماہرین نے بتایا کہ پہلے سے موجود بیماریوں پر گرمی کے اثرات، اور گرمی کے دوران جسم پر ہونے والا دباؤ (heat stress) بھی شمار کیا گیا۔

سامن تھا برگس جو یورپی موسمیاتی ادارے کوپرنیکس سے وابستہ ہیں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایک گرم ہوتی ہوئی دنیا میں ہیٹ ویوز نہ صرف زیادہ آئیں گی بلکہ ان کی شدت اور مہلک اثرات بھی بڑھتے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کے مختلف علاقوں میں آنے والی یہ گرمی انتہائی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، جس کے نتائج نہ صرف اموات بلکہ معاشی و ماحولیاتی تباہی کی صورت میں بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔

Advertisement

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں کمی اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے سالوں میں یہ ہیٹ ویوز معمول بن جائیں گی اور ان کے نتائج پہلے سے زیادہ ہولناک ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version