Advertisement

حادثے کا شکار ایئر انڈیا کے  کپتان کا ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف

حادثے کا شکار ایئر انڈیا کے  کپتان کا ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ابتدائی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI 171 کے سینیئر پائلٹ سمیت سبھروال ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار تھے۔

بھارتی شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کے دماغی مسائل اور ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رواں برس جون میں لندن جانے والا ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔

مزید پڑھیں: ایئر انڈیا طیارہ حادثہ، کاک پٹ وائس ریکارڈر ڈھونڈ لیا گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ تفتیش کاروں کو دیے گئے میڈیکل ریکارڈ کے مطابق  طیارے کا پائلٹ ڈپریشن اور دماغی صحت  کے دیگر مسائل میں مبتلا تھا۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  56 سالہ کیپٹن سُمیت سبھروال بدقسمت ائیر انڈیا طیارے کے لیڈ پائلٹ تھے۔

اس حوالے سے برطانوی روزنامے کی ایک  رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’حالیہ 3 سے 4  برسوں کے دوران کیپٹن سُمیت سبھروال نے ذہنی صحت کے مسائل کے سبب میڈٰیکل چھٹیاں بھی لی تھیں ‘۔

مزید پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ، ماہر نجوم کی پرانی پیش گوئی سوشل میڈیا پر وائرل، حقیقت یا اتفاق؟

انڈین ایوی ایشن کے سیفٹی ایکسپرٹ موہن رنگاناتھن نے برطانوی روزنامے کو بتایا کہ’ مجھے کئی پائلٹس نے بتایا تھا کہ کیپٹن سُمیت سبھروال ذہنی مسائل کا شکار تھے، سبھروال نے 2022 میں اپنی والدہ کے انتقال  کی چھٹیاں بھی لی تھیں جب کہ  ان کے  بوڑھے والد کی دیکھ بھال کا ذمہ بھی سُمیت کے ذمے ہی تھا‘ ۔

دوسری جانب ائیر انڈیا نے سُمیت سبھروال کی دماغی صحت سے متعلق رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے تاہم ائیر لائن کی پیرنٹ کمپنی ٹاٹا گروپ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پائلٹ کے ریکارڈ کو بھی تبدیل کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’ گزشتہ برس ستمبر میں کام پر آنے سے قبل پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا ہوگا جس کے بعد ہی پائلٹ کو کام پر واپس آنے کے لیے کلیئرنس دی گئی ہوگی‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قطر پر حملہ سنسنی خیز تھا، ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہورہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version