Advertisement

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں، ہر میچ ایک چیلنج ہوتا ہے، شاہین آفریدی

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں، ہر میچ ایک چیلنج ہوتا ہے، شاہین آفریدی

دبئی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، ہر میچ ایک چیلنج ہوتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے بڑے مقابلے کے لیے تیاری زور و شور سے جاری ہے، کل رات بھی ٹیم نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ تین ملکی سیریز ایشیا کپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گی اور کھلاڑیوں کو کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کا موقع ملے گا۔ شاہین کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ٹیم پہلے سے زیادہ جلدی تیاری کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچی ہے، جو مثبت پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیں: جیتی ہوئی تینوں ٹرافیز کے ساتھ شاہین آفریدی کی تصویر وائرل

فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف تین ملکی سیریز ہے اور اس کے بعد ایشیا کپ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ہماری ٹیم کا حصہ ہیں اور سب کو انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔

Advertisement

شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم میں اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں صرف باہر سے سننے کو ملتی ہیں، حقیقت میں ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے، اور فیملی میں معمولی باتیں ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ورلڈ کلاس پلیئر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور آئندہ بھی پاکستان کے لیے شاندار پرفارمنس دکھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version