Advertisement

شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 282 ویں عرس کی اختتامی تقریبات آج، بلاول بھٹو شریک ہونگے

شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 282 ویں عرس کی اختتامی تقریبات آج، بلاول بھٹو شریک ہونگے

مٹیاری میں سندھ کے عظیم صوفی شاعر، مفکر اور بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 282 ویں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کا آج تیسرا اور آخری دن ہے۔

بھٹ شاہ میں جاری ان روحانی محفلوں اور تقریبات میں ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد شریک ہے، جو حضرت شاہ عبداللطیفؒ سے عقیدت کے اظہار کے لیے یہاں پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں: حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر صوبے بھر کی عدالتوں میں تعطیل

عرس کی اختتامی تقریبات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء سمیت اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اور پولیس و رینجرز اہلکار بھٹ شاہ اور گردونواح میں تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

زائرین مزار پر حاضری دے کر دعا کر رہے ہیں، جب کہ محفلِ سماع، صوفیانہ کلام اور مختلف ثقافتی پروگراموں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عرس کے موقع پر لگائے گئے میلے میں روایتی سندھ کی ثقافت اور دستکاری کے اسٹالز بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

Advertisement

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کو سندھ کی روحانی اور ثقافتی زندگی کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے، جہاں ہر سال ہزاروں عقیدت مند ان کی تعلیمات اور پیغامِ محبت سے فیضیاب ہونے کے لیے شریک ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version