Advertisement

فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا، ملبہ ہٹانے میں 2 دن لگ سکتے ہیں، چیف فائر آفیسر

کراچی: خوفناک آتشزدگی سے پانچ منزلہ فیکٹری زمین بوس، دوسری فیکٹری بھی لپیٹ میں آگئی

کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پانچ منزلہ فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی پر قابو پالیا گیا ہے۔

چیف فائر آفیسر نے کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگی آگ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کوئی شخص سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا تھا، تاہم فیکٹری مکمل طور پر زمین بوس ہونے سے آگ بھی ملبے تلے دب کر ختم ہوگئی ہے۔

چیف فائر افسر کے مطابق، آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، تاہم مکمل طور پر بجھانے میں 2 سے 3 دن لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ جگہ کا رقبہ تقریباً ایک ایکڑ پر مشتمل ہے، جس کا ملبہ ہٹانے میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے تصدیق کی کہ اطراف کی فیکٹریوں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا تھا، تاہم وہاں آگ بجھا دی گئی ہے اور کوئی جانی نقصان یا زخمی رپورٹ نہیں ہوا۔

چیف فائر افسر کے مطابق، ابھی بھی فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع پانچ منزلہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا، جبکہ متاثرہ فیکٹری کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔

Advertisement

آگ پر قابو پانے کے لیے 16 سے زائد فائر ٹینڈرز اور 2 باوزر نے سرگرمیاں سرانجام دیں، شیرپاؤ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فائربریگیڈ کو پانی کی فراہمی ممکن بنائی گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق، فیکٹری کی ایک خاتون ملازمہ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا جسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ متاثرہ عمارت کے اطراف موجود فیکٹریوں سے بھی عملے کو نکال لیا گیا ہے، جن میں سے کئی خواتین بھی شامل تھیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے وقت 100 سےزائد خواتین فیکڑی کے اندر موجود تھیں، جن کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچی، اور امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version