Advertisement

وزارت مواصلات اور پاکستان پوسٹ میں اربوں کے بے ضابطگیاں اور غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

تخفیف غربت ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس میں 96 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

 وزارتِ مواصلات کے ماتحت ادارے پاکستان پوسٹ میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس سے قومی خزانے کو ایک ارب 21 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔

یہ ہوشربا انکشافات حالیہ آڈٹ رپورٹ میں سامنے آئے ہیں، جس نے پی ڈی ایم دورِ حکومت میں ہونے والی مبینہ بدعنوانیوں کی قلعی کھول دی ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق، جولائی 2022 میں وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 15 کی آسامیوں پر بھرتی کا اشتہار جاری کیا تھا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتِ مواصلات کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ بھرتی کا عمل 120 دنوں میں مکمل کیا جائے، لیکن این او سی میں توسیع کے باوجود یہ عمل اگست 2023 تک جاری رہا، جو ضابطوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نہ صرف خالی آسامیوں سے زائد افراد کو بھرتی کیا گیا بلکہ کوٹہ قوانین کی بھی دھجیاں اُڑا دی گئیں۔

Advertisement

پاکستان پوسٹ میں کی جانے والی ان غیر قانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو اب تک ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ وزارتِ مواصلات نے خود ان بے ضابطگیوں کا اعتراف کیا ہے اور تحقیقات کے لیے کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، بھرتیوں کا پورا عمل غیر شفاف اور قواعد کے برعکس تھا، جس سے ادارے کی ساکھ کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
Next Article
Exit mobile version