Advertisement

حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر صوبے بھر کی عدالتوں میں تعطیل

صوفی شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر آج صوبہ سندھ بھر کی عدالتوں میں تعطیل ہے۔

رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ کراچی، سکھر بینچ، سرکٹ کورٹس حیدرآباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص میں آج کام نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کی سیشن عدالتیں، سول عدالتیں، وفاقی و صوبائی ٹریبونلز اور خصوصی عدالتوں میں بھی آج تعطیل ہوگی۔

مزید پڑھیں: حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کا 280 واں عرس مبارک آج سے شروع

واضح رہے کہ سندھ کے لازوال مفکر، عظیم صوفی شاعر اور بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 282ویں سالانہ تین روزہ عرس مبارک آج سے  شروع ہوگا، جس کا افتتاح گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی درگاہ شریف پر چادر چڑھا کر کریں گے، جبکہ اس موقع پر 5 لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

Advertisement

ایس ایس پی مٹیاری  کا کہنا ہے کہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 2688 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جب کہ 100 لیڈی پولیس اہلکار بھی موجود ہوں گی، اس کے علاوہ 200 رینجرز کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔

عرس مبارک کی تمام سرگرمیوں کو چھ سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، 37 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں 24 گھنٹے پولیس کی مانیٹرنگ ہوگی، مختلف جگہوں پر 5 واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے جبکہ ایک کنٹرول روم قائم کرکے تمام سرگرمیوں کی CCTV کیمروں سے سخت نگرانی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version